صدر لبرٹی ماركیٹ سہیل احمد منج اور تاجر برادری کا عون چودھری كی حمایت کا اعلان

01-26-2024

(لاہور نیوز) صدر لبرٹی ماركیٹ سہیل احمد منج اور تاجر برادری نے این اے 128 سے آئی پی پی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار عون چودھری كی حمایت کا اعلان کر دیا۔

استحکامِ پاکستان پارٹی اور مسلم لیگ ن کے مشترکہ امیدوار عون چودھری لبرٹی ماركیٹ پہنچے جہاں صدر لبرٹی ماركیٹ سہیل احمد منج كی جانب سے عون چوہدری كا شاندار استقبال کیا گیا۔ ریلی کی صورت میں مرکزی سٹیج تک لایا گیا۔ امیدوار پی پی 170 احسن شرافت بھی ہمراہ  تھے۔ اس موقع پر عون چودھری نے کہا کہ تاجر برادری جس بھرپور انداز میں مجھے سپورٹ کر رہی ہے انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا، نواز شریف كا احسان ہے كہ انہوں نے مجھے اس حلقے سے منتخب كیا، 8 فروری کو عقاب اور شیر پر مہر لگائیں اور ہمیں کامیاب بنائیں۔