بلاول بھٹو بھول گئے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کتنی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی: عطا تارڑ
01-26-2024
(لاہور نیوز) این اے 127 میں مسلم لیگ ن کے امیدوار عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو بھول گئے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کتنی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی۔
این اے 127 میں مسلم لیگ ن کی خواتین ورکرز کا کنونشن منعقد ہوا۔ لیگی امیدوار عطا تارڑ و دیگر نے خطاب کیا۔ عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا بلاول بھٹو بھول گئے کہ پیپلز پارٹی کے دور میں کتنی لوڈشیڈنگ ہوتی تھی، نواز شریف کے دور میں لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا، کچھ لوگ کراچی اور سندھ تباہ کر کے یہاں آ گئے ہیں پھر واپس چلے جائیں گے۔ عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ2018 سے پہلے کا پاکستان خوشحال تھا، نواز شریف پھر ملک کو بحرانوں سے نکالیں گے، ہم نے لیپ ٹاپ دئیے انہوں نے لنگر بانٹا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین اجمل ہاشمی و دیگر لیگی رہنما بھی موجود تھے۔