پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو بلاول بھٹو کی حمایت کرنے پر شوکاز نوٹس
01-26-2024
(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی حمایت مہنگی پڑ گئی۔
تحریک انصاف نے بلاول بھٹو کی حمایت کرنے پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا، سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو تین روز میں شوکاز کا تحریری جواب دینے کی ہدایت کر دی گئی۔ جاری کئے گئے نوٹس کے متن میں کہا گیا کہ پارٹی نے آپ کو سینیٹ اور جنرل الیکشن کیلئے ٹکٹ جاری کیا، آپ نے پارٹی پالیسی سے انحراف کیا، کیوں نہ آپکے خلاف کارروائی کی جائے؟