یوم یکجہتی کشمیر: حکومت نے 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا

01-26-2024

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر 5 فروری بروز پیر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

کابینہ ڈویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس میں کہا گیا کہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے صبح 10 بجے ایک منٹ کے لئے خاموشی اختیار کی جائے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان میں یوم یکجہتی کشمیر ہر سال 5 فروری کو منایا جاتا ہے، اس دن دنیا کو یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے کہ جموں و کشمیر کے عوام جو اپنا حق خودارادیت مانگ رہے ہیں وہ ان کا بنیادی حق ہے جو اقوام متحدہ کے چارٹر میں بھی تسلیم کیا گیا ہے۔