پاکستان مخالف بھارتی فلم'فائٹر' کو متحدہ عرب امارات میں منہ کی کھانی پڑ گئی

01-26-2024

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی پاکستان مخالف فلم ‘فائٹر’ کی ریلیز متحدہ عرب امارات میں روک دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق تمام خلیجی ممالک نے پاکستان کے خلاف بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم ‘فائٹر’ کی ریلیز پر پابندی عائد کردی ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون کی پاکستان مخالف فلم ‘فائٹر’ آج 25 جنوری کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے لیکن اس فلم کو متحدہ عرب امارات میں ریلیز نہیں کیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خلیجی ممالک میں پابندی کے بعد، اب متحدہ عرب امارات میں بھی فلم ‘فائٹر’ کی ریلیز کو روک دیا گیا لیکن اس کی وجہ تاحال سامنے نہیں آسکی۔واضح رہے کہ سدھارتھ آنند کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں ہریتھک روشن اور دیپیکا پڈوکون انڈین فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر کا کردار ادا کررہے ہیں جبکہ انیل کپور کمانڈنگ آفیسر کے روپ میں نظر آئیں گے۔