اورنج ٹرین نے دسمبر میں بھی کروڑوں روپے کی بجلی استعمال کر ڈالی

01-26-2024

(لاہور نیوز) اورنج لائن ٹرین موسم سرما میں کروڑوں روپے کی بجلی استعمال کر گئی۔

لیسکو اعدادو شمارکے مطابق اورنج ٹرین نے 38 لاکھ 61 ہزار سے زائد یونٹ استعمال کئے۔ لیسکو کی اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 22 لاکھ 97 ہزار سے زائد یونٹس استعمال ہوئے جس کا بل 22 کروڑ سے زائد بنتا ہے۔ ذرائع کے مطابق باغبانپورہ ڈویژن سے 15 لاکھ 63 ہزار سے یونٹ استعمال ہوئے، بل 9 کروڑ 29 لاکھ سے زائد بنتا ہے۔ لیسکو کے ڈیرہ حکیماں اور ڈیرہ گجراں سے اورنج ٹرین کو بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ اورنج ٹرین کیلئے 132 کے وی کا گرڈ سٹیشن الگ سے مختص کیا گیا ہے۔ لیسکو کی تاریخ کی سب سے زیادہ بجلی اورنج ٹرین میں استعمال ہوتی ہے۔ بجلی مہنگی ہونے سے موسم گرما میں اورنج لائن ٹرین کا خسارہ مزید بڑھ جائے گا۔