پاکستان مسلم لیگ ن کا عام انتخابات کیلئے منشور تیار

01-26-2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن عام انتخابات 2024 کیلئے اپنا منشور کل پیش کرے گی۔

ن لیگ کی جانب سے انتخابات کیلئے (27 جنوری) کو اپنا منشور پیش کیا جائے گا جس کا عنوان ”پاکستان کو سچے منشور سے نواز دو“ رکھا گیا ہے۔ مسلم لیگ ن کا بیانیہ، ’پاکستان کو نواز دو، 9 مئی والے نہیں 28 مئی والے ہیں‘ ہو گا۔ منشور کے اعلان سے متعلق تقریب کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم نواز شریف ہوں گے، اس کے علاوہ شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز، اسحاق ڈار سمیت دیگر بھی شریک ہوں گے۔ ن لیگ کی جانب سے ایس آئی ایف سی سے منسلک پراجیکٹ کو لیکر چلنے کا وعدہ بھی منشور میں شامل ہے، اس کے علاوہ عوام کو ریلیف دینے کے شارٹ اور لانگ ٹرم منصوبے، بجلی کے بھاری بلوں میں ریلیف کے منصوبے کا وعدہ بھی ن لیگ کے انتخابی منشور میں شامل ہے۔