عام انتخابات کیلئے ڈی آر اوز اور آر اوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض

01-26-2024

(ویب ڈیسک) عام انتخابات کے لئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز (ڈی آراوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات تفویض کر دیئے گئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی آر اوز اور آر اوز کو مجسٹریٹ درجہ اول کے اختیارات دینے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈی آر اوز، آر اوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات انتخابی نتائج مرتب ہونے تک دیئے گئے ہیں۔