قائم مقام چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کی مدت میں ایک ماہ کی توسیع

01-26-2024

(لاہور نیوز) قائم مقام چیئرمین پی سی بی شاہ خاور کی تعیناتی کی مدت میں ایک ماہ کا اضافہ کردیا گیا۔

تعیناتی کی مدت میں توسیع کے حوالے سے شاہ خاور نے خود ایک پریس کانفرنس میں بتایا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ خاور کا کہنا تھا کہ  میری تقرری الیکشن کمشنر کے طور پر ہوئی تھی، الیکشن کمشنر کا کام پی سی بی کے الیکشن کرانا ہے،  بلوچستان ہائی کورٹ کی طرف سے روکا گیا کہ بورڈ آف گورنرز تشکیل نہ دیا جائے، میری تعیناتی بھی لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ  ذکا اشرف کے بعد محسن نقوی متبادل کے طور پر سامنے آئے، 8 بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی یقینی بنانی ہے،  بورڈ آف گورنرز کی تشکیل کے بعد پی سی بی کے الیکشن کا اعلان کریں گے۔