قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی

01-26-2024

(ویب ڈیسک) قومی بچت کی مختلف سکیموں پر منافع کی شرح میں کمی کر دی گئی۔

ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح اعشاریہ 40 فیصد کمی سے 16 فیصد  پر آگئی۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں اعشاریہ 12 فیصد کمی ہوئی جس کے بعد ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 15 فیصد ہوگئی ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے مطابق ڈیفنس سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح اعشاریہ 19 فیصد کمی کے بعد 14.22 فیصد ہوگئی۔