سجل علی کی وہاج علی کیساتھ رومانوی تصویر پر مداح متجسس
01-26-2024
(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی کی اداکار وہاج علی کیساتھ رومانوی تصویر پر مداح تجسس میں مبتلا ہو گئے۔
حال ہی میں اداکارہ سجل علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اداکار وہاج علی کیساتھ لی گئی ایک رومانوی تصویر شیئر کی اور پوسٹ میں وہاج کو ٹیگ کرتے ہوئے کیپشن میں "کمنگ سون" یعنی "جلد آرہا ہے" لکھا۔ سجل کی اس پوسٹ کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا کہ دونوں کسی پراجیکٹ کے سلسلے میں اکھٹے ہوئے ہیں، یہ یا تو کوئی فوٹو شوٹ ہوسکتا ہے یا کسی چیز کی تشہیر کیلئے دونوں اداکاروں کو کاسٹ کیا گیا ہے۔ مداحوں کی جانب سے پوسٹ کے کمنٹس میں کہا جارہا ہے آخر کار ہدایت کاروں اور مصنفین نے ہماری سن ہی لی اور ہماری پسندیدہ اداکار جوڑی کو ایک ساتھ کاسٹ کرلیا گیا ہے۔