پی آئی اے کی نجکاری، مالی مشیر نے منصوبہ پیش کردیا

01-26-2024

(ویب ڈیسک) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) کی نجکاری کیلئے مالیاتی مشیر نے جامع منصوبہ پیش کردیا۔

قومی ایئر لائن پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نجکاری کیلئے مقرر مالیاتی مشیر نے پی آئی اے کیلئے سرمایہ کاری کے روڈ میپ کے ساتھ فوری فنڈنگ کی ضرورت پر مشتمل جامع منصوبہ پیش کردیا۔ وزارتِ نجکاری کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد کی زیر صدارت نجکاری کمیشن کے اجلاس میں مالیاتی مشیر ارنسٹ اینڈ ینگ نے ایک جامع منصوبہ پیش کیا، مجوزہ منصوبے میں مختصر اور درمیانی مدت میں ایئر لائن کیلئے سرمائے اور فضائی بیڑے کے تقاضوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔