مہوش حیات کا بولڈ لک مداحوں کو بھا گیا

01-26-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ مہوش حیات نے نئی تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں جیکٹ اور جینز زیب تن کیے فوٹو شوٹ کرواتے دیکھا جاسکتا ہے۔ مہوش حیات نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے چند ایموجیز بنائیں۔ اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کر رہے ہیں۔ مہوش حیات سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔اس سے قبل بھی اداکارہ نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔ واضح رہے کہ مہوش حیات نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی ٹیلی فلم ’اجازت‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس میں ان کے ہمراہ ایچ ایس وائے شامل تھے۔ مہوش حیات کچھ عرصہ قبل مارول سٹوڈیوز کی منی سیریز مس مارول میں جلوہ گر ہوئی تھیں جس میں ان کی اداکاری کو دنیا بھر میں سراہا گیا تھا۔ انہوں نے ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم ’لندن نہیں جاؤں گا‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جس کی دیگر کاسٹ میں ہمایوں سعید، کبریٰ خان ودیگر شامل تھے۔