معیشت میں پاکستان کسٹمز کا کردار بہت اہم ہے: ڈاکٹر شمشاد اختر

01-26-2024

(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں پاکستان کسٹمز کا کردار بہت اہم ہے۔

کسٹم کے عالمی دن پر اولڈ کسٹم ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وفاقی وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شمشاد اختر کا کہنا تھا کہ کراس بارڈر تجارت کے فروغ میں کسٹمز کا اہم کردار ہے، پاکستان کسٹمز کا کردار معیشت میں اہم ہے، پاکستان کسٹم ون ونڈوکی سہولت کو ترجیح دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسٹم ڈے کے 2024 کے تھیم کو سپورٹ کرتی ہے، ہمارے پاس کسٹم کے ٹیرف کے ریوائیو کا پروگرام ہے، ہم نے نئے ایس آر اوز کی تعداد میں کمی کی ہے، پہلے ڈیوٹیز بہت زیادہ تھیں اب کم کی ہیں۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہم ماڈرن ریگولیٹری فریم ورک کے ساتھ کام کر رہے ہیں، طورخم اورچمن بارڈر کو کسٹمز کا اہم جز بنانے پر توجہ ہے، ان دونوں بارڈرز پر بہترین آمدن کے مواقع موجود ہیں۔