سوہائے علی ابڑو کی اپنی ننھی پری کے ساتھ ویڈیو وائرل

01-26-2024

(ویب ڈیسک) اداکارہ سوہائے علی ابڑو کی ننھی بیٹی کے ساتھ خوبصورت ویڈیو وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے ننھی بیٹی کے ساتھ ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں سیرو تفریح کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے لکھا کہ میرا دل اب میرے جسم کے باہر گھومتا ہے۔ سوہائے علی ابڑو نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔ اداکارہ سوشل میڈیا پر اکثر اپنی فیملی کی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔اس سے قبل بھی سوہائے نے تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔ واضح رہے کہ سوہائے علی ڈرامے ‘پریم گلی’ اور ‘پیارے افضل’ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ اس کے علاوہ فلم ‘رونگ نمبر’ میں بھی جلوہ گر ہوئی تھیں جبکہ وہ ‘جوانی پھر نہیں آنی’ میں بھی اپنے اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔