شدید دھند کی وجہ سے آج بھی 24 پروازیں منسوخ کردی گئیں

01-26-2024

(ویب ڈیسک) شدید دھند کے باعث ملک بھر میں پروازوں کا شیڈول بُری طرح متاثر ہے،آج ملک بھر میں 24 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

شدید دھند کےباعث 4 پروازوں کومتبادل ایئرپورٹس منتقل کردیا،دمام  سے اسلام آباد اورسیالکوٹ کی پروازیں لاہورمنتقل کی گئیں۔ اس کے علاوہ پی آئی اے کی کویت سے اسلام آباد کی پرواز کو لاہور میں اتار لیا گیا۔ اسلام آباد جدہ کی 2 پروازیں،اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں منسوخ کی گئیں، کراچی سکھر کی دو پروازیں پی کے 536 ،537 منسوخ کی گئی ہیں۔