پنجاب: 24 گھنٹوں کے دوران 13 بچے نمونیا سے انتقال کرگئے

01-26-2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 13 بچے نمونیا سے انتقال کرگئے۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں ایک ہزار 122 نمونیا کے نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 280 کیسز رپورٹ ہوئے اور ایک بچہ انتقال کرگیا۔ صوبائی محکمہ صحت کے مطابق رواں سال پنجاب میں نمونیا کے 12 ہزار 719 کیسز رپورٹ ہو چکے اور رواں سال 25 دن میں پنجاب میں 233 بچے نمونیا سے انتقال کر چکے ہیں۔