سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں اضافہ شرمناک ہے:گورنر پنجاب
01-26-2024
(لاہور نیوز) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ 2018 کے بعد سکولوں سے باہر بچوں کی تعداد میں اضافہ شرمناک ہے۔
گزشتہ روز لاہور کےچلڈرن لائبریری کمپلیکس میں پاکستان لرننگ فیسٹیول کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی جس میں خصوصی بچوں کی شاندار پرفارمنس، تفریحی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ مہمان خصوصی گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ پاکستان دنیا میں سکولوں سے باہر بچوں کی فہرست میں پہلے نمبر ہے، 2018 کے بعد سکول سے باہر بچوں کی تعداد میں اضافہ شرمناک ہے، امید ہے اگلی حکومت اس حوالےسے اقدامات کرے گی۔ پاکستان لرننگ فیسٹیول میں ایم ڈی چلڈرن لائبریری احمد خاور شہزاد نے گورنر پنجاب کوبریفنگ دی جبکہ سیکرٹری سکولز احسن وحید بھی اس موقع پر موجود تھے۔