پی ایس ایل کا نواں ایڈیشن: پشاور زلمی کا شیڈول پر تحفظات کا اظہار

01-26-2024

(ویب ڈیسک) پشاور زلمی نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کے شیڈول پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق پشاور زلمی نے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اصولی طور پرپشاور میں پی ایس ایل 9 کے میچزکا انعقاد ہونا چاہیے  تھا مگر شیڈول کے تمام عمل میں نہ پشاور زلمی کو شامل کیا گیا اور نہ ہی شیڈول ریلیزکرنے سے قبل اعتماد میں لیا گیا۔  زلمی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  پشاور زلمی کے 4 میچز راولپنڈی اور صرف ایک میچ کراچی میں شیڈول ہونے پر مایوس ہیں۔ انتظامیہ نے مزید کہا ہے کہ  شیڈول ریلیز ہونے سے قبل زلمی نے 5 میچز پشاور سے قریب وینیو راولپنڈی میں رکھنے کی درخواست کی تھی جبکہ کراچی میں سپورٹ زیادہ ہونے کی وجہ سے 3 میچز رکھنے کی استدعا کی گئی تھی۔