منشیات کے مریضوں کے علاج کیلئےداتا صاحب ہسپتال کا نظام اے این ایف کے سپرد

01-26-2024

(لاہور نیوز) منشیات سے پاک پاکستان کی طرف اہم قدم اٹھاتے ہوئے حکومت پنجاب نے داتا صاحب کے قریب واقع داتا دربار ہسپتال کا انتظام اینٹی نارکوٹکس فورس کے سپرد کردیا۔

ہسپتال کا انتظام اینٹی نارکوٹکس فورس کو منتقل کرنے کے میمورنڈم آف اندرسٹینڈنگ پر دستخط  کرنے کی تقریب میں وزیر اعلیٰ محسن نقوی،  کورکمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا، ڈی جی اے این ایف  شریک ہوئے۔  معاہدے کے تحت ہسپتال کو منشیات کے عادی افراد کی خصوصی علاج گاہ بنانے کے لئے ضروری اپ گریڈیشن اے این ایف کرے گی۔ ہسپتال میں منشیات کے عادی افراد کا علاج کیاجائے گا۔وزیراعلیٰ کی زیرصدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا اجلاس گزشتہ روز ہوا۔محسن نقوی نے تمام منصوبے جلدمکمل کرنے کا حکم دیا۔