پاکستان امیگریشن، پاسپورٹ اینڈ ویزا اتھارٹی کے قیام کی تجویز حکومت کو ارسال

01-26-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان امیگریشن، پاسپورٹ اینڈ ویزا اتھارٹی کے قیام کی تجویز وفاقی حکومت کو ارسال کردی گئی اور اتھارٹی کے قیام کیلئےنیا ترمیمی آرڈیننس بھی تیارکرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اتھارٹی کے قیام کیلئے تیار کیے گئے نئے ترمیمی مجوزہ آرڈیننس کے مطابق ڈیجیٹل امیگریشن،ای ویزا،ایمرجنسی ٹریول ڈاکیومنٹ، مشین ریڈایبل پاسپورٹ جاری ہوگا۔ حکومت کو ارسال سمری کے مطابق اتھارٹی کوپاسپورٹ،ویزا،داخلی وخارجی پوائنٹس پرامیگریشن کے اختیارات ہوں گے،بارڈرمینجمنٹ،ای سی ایل، پاسپورٹ کنٹرول لسٹ،ایف سی ایل کےاختیارات ہوں گے۔ مجوزہ آرڈیننس کے مطابق انٹری اور ایگزٹ کا ڈیٹا بیس بھی بنایا جائے گا، اتھارٹی کسی قسم کی اہم معلومات کیلئے وفاقی ایجنسیوں کو درخواست کرسکے گی۔ اتھارٹی کےپاس ریجنل پاسپورٹس افسر اور امیگریشن افسران کی بھرتیوں کا اختیاربھی ہوگا، اتھارٹی کاڈائریکٹرجنرل دوران ملازمت کوئی اور کاروبار یا نوکری نہیں کرسکے گا۔