سرمایہ کاری ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنیکی ہدایت

01-25-2024

(ویب ڈیسک) خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا آٹھواں اجلاس ہوا۔

ایگزیکٹو کمیٹی کا دوسرا سیشن باقی وزارتوں کے ایجنڈا پوائنٹس پر غور کیلئے بلایا گیا تھا، اجلاس کی صدارت نگران وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات محمد سمیع سعید نے کی، اجلاس میں متعلقہ وفاقی و صوبائی وزراء اور اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام  نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں متعلقہ وزارتوں نے سیکٹورل پراجیکٹس اور پالیسی سطح کے اقدامات پر پیشرفت رپورٹ پیش کی، کمیٹی نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کیلئے تنازعات کے حل کے فریم ورک کا جائزہ لیا، اجلاس میں انسانی وسائل کی ترقی اور میگا انفراسٹرکچر پراجیکٹس میں سرمایہ کاری کی کوششوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے سرمایہ کاروں کو سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی، کمیٹی نے سرمایہ کاری کے ماحول کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف پالیسی سطح کے اقدامات کی بھی ہدایت کی۔