لیسکو کی نادہندگان کیخلاف مہم، 2 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری
01-25-2024
(لاہور نیوز) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے نادہندگان کے خلاف مہم جاری ہے۔ 72433 ڈیفالٹرز سے 2 ارب 12 کروڑ روپے سے زائد کی ریکوری کر لی گئی۔
ترجمان لیسکو کے مطابق ناردرن سرکل میں 10194 نادہندگان سے 290.76 ملین روپے، ایسٹرن سرکل میں 9415 نادہندگان سے 512.27 ملین ، سینٹرل سرکل میں 8174 نادہندگان سے 275.32 ملین ، ساؤتھ سرکل میں 4204 نادہندگان سے 116.81 ملین ، ننکانہ سرکل میں 6473 نادہندگان سے 175.82 ملین اور شیخوپورہ سرکل میں 8865 نادہندگان سے 318.88 ملین کی ریکوری کی گئی۔ اس کے علاوہ اوکاڑہ سرکل میں 11504 نادہندگان سے 131.88 ملین جبکہ قصور سرکل میں 13604 نادہندگان سے 299.09 ملین کی ریکوری کی گئی۔ ترجمان لیسکو کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 436 نادہندگان سے 1 کروڑ 22 لاکھ روپے سے زائد کی وصولی کی گئی۔