وزیراعلیٰ محسن نقوی کا زیر تکمیل پراجیکٹس کو جلد مکمل کرنے کا حکم

01-25-2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے زیر تکمیل پراجیکٹس کو جلدازجلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔

نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیرصدارت  پلاننگ  اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کا 8واں اجلاس  ہوا جس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے بتایا کہ امامیہ کالونی اوور ہیڈ بریج تکمیل کے  قریب ہے، فروری کے آغاز میں نگران  وزیراعظم کو افتتاح کے لئے مدعو کیاجائے گا جبکہ  بند روڈ کوریڈور پر سب ویز، بڈھا راوی بریج اور دیگر تعمیرات مکمل ہو چکی ہیں۔ نگران وزیراعلیٰ  پنجاب  نے معیار کے مطا بق پراجیکٹس جلد مکمل کرنے کا حکم دیا، وزیراعلیٰ  محسن نقوی نے اجلاس میں فیصل آباد، راولپنڈی اورگوجرانوالہ  میں سیف سٹی اتھارٹیز کے قیام پر پیشرفت کاجائزہ لیا، تینوں شہروں میں مجموعی طورپر  775 سرویلنس سائٹس پر 5076 کیمرے نصب ہوں گے۔ اجلاس میں پنجاب کے 16 بڑے ہسپتالو ں میں  مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم پراجیکٹ پر بھی  غور کیا گیا، سروسز ہسپتال کے سرجیکل، ایڈمن اور میڈیکل بلاکس اسی ہفتے مکمل  ہوں گے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی  نے  لاہور زو اورسفاری زو کی اپ گریڈیشن اور تعمیراتی  کام بھی  جلد  مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔