انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ، روپے کی قدر بحال
01-25-2024
(ویب ڈیسک) روپے کی قدر بحال ہونے لگی، انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں کمی کا سلسلہ برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے چوتھے روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 279 روپے 66 پیسے پر بند ہوا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر بغیر کسی ردوبدل کے 281 روپے 25 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے۔