جرائم کی روک تھام کیلئےسیف سٹی کا 'کرائم سٹاپر' نمبر متعارف

01-25-2024

(لاہور نیوز) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جرائم کی روک تھام کیلئے" کرائم سٹاپر" نمبر متعارف کروا دیا۔

ترجمان سیف سٹیز اتھارٹی کے مطابق شہری لاہور سمیت پنجاب بھر سے سیف سٹی کرائم سٹاپر نمبر 03372332489 پر کال کر کے شکایت درج کروا سکتے ہیں، نمبر جرائم کی روک تھام کی خفیہ اطلاع دینے کے لیے متعارف کروایا گیا۔   — Safe City (@PSCAsafecities) January 24, 2024 ترجمان نے کہا کہ "سیف سٹی کرائم سٹاپر" نمبر پر جرائم کی اطلاع کال کر کے اور ویب سائٹ کے ذریعے بھی دی جا سکتی ہے، "سیف سٹی کرائم سٹاپر" پر منشیات فروشوں، دہشت گردوں، قحبہ خانہ چلانے والوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کرائم سٹاپر پر ڈکیتوں، اشتہاری ملزمان و عدالتی مفرور، جعلی مصنوعات بنانے والوں کی اطلاع دی جا سکتی ہے،شہری "کرائم سٹاپر" پر جنسی جرائم، جوئے کے اڈے، انسانی سمگلنگ، ناجائز اسلحے اور بجلی، گیس اور پانی کی چوری بارے بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔   — Safe City (@PSCAsafecities) January 25, 2024 ترجمان کا کہنا تھا کہ "سیف سٹی کرائم سٹاپر" سروس صرف خفیہ اطلاع دینے کیلئے ہے، سیف سٹی کرائم سٹاپر پر کال کرنے والے کا نمبر ظاہر نہیں ہوتا، سیف سٹی ویب سائٹ www.psca.gop.pk پر بھی تصویری یا ویڈیو شواہد کیساتھ خفیہ معلومات دی جاسکتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی کی صورت میں شہری 15 پر ہی رابطہ کریں، شہری معاشی، معاشرتی، سماجی اور سنگین نوعیت کے جرائم بارے رازداری کیساتھ اہم معلومات بھجوائیں، اپنے بچوں کے روشن اور محفوظ مستقبل کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔