دھند سے فلائٹ شیڈول درہم برہم، آج بھی 23 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں

01-25-2024

(لاہور نیوز) ملک بھر میں شدید دھند کی وجہ سے فلائٹ آپریشن درہم برہم ہو کر رہ گیا، آج بھی 23 پروازیں اڑان نہ بھر سکیں جبکہ 3 کو متبادل ایئر پورٹس پر منتقل کر دیا گیا۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی ابوظہبی سے سیالکوٹ کی پرواز پی کے 178 کو لاہور اتارا گیا جبکہ ابوظہبی اور دبئی سے اسلام آباد کی پروازوں پی کے 262، 212 کی بھی لاہور میں لینڈنگ کرائی گئی۔ پی آئی اے کی اسلام آباد سے ابوظہبی کی 2 پروازیں پی کے 261، 262 منسوخ کر دی گئیں اسی طرح اسلام آباد سے دبئی کی پرواز پی کے 233 اور شارجہ کی پرواز ای آر 702 بھی منسوخ کر دی گئی۔ سعودی ایئر لائن کی جدہ سے اسلام آباد کی پروازیں ایس وی 726، 727، اسلام آباد سے گلگت اور سکردو کی 4 پروازیں پی کے 601، 602، 451، 452 بھی منسوخ شیڈول میں شامل ہیں۔ اسلام آباد سے کراچی کی پرواز ای آر 500، سیالکوٹ سے دبئی کی پرواز پی کے 130، کراچی سے لاہور کی 3 پروازیں ای آر 522، 523 اور پی کے 302 بھی منسوخ کی گئی ہیں۔ کراچی سے کوئٹہ کی پروازیں پی کے 310، 311، کراچی سے پشاور کی پروازیں ای آر 550، 551، پشاور سے ابوظہبی کی پروازیں پی کے 217، 218 اور شارجہ کی پرواز پی کے 258 بھی اڑان نہ بھر سکی۔