آئی ایل ٹی20: شاہین آفریدی آتے ہی چھا گئے، ٹیم کو جتوا دیا

01-25-2024

(ویب ڈیسک) آئی ایل ٹی20 میں ڈیزرٹ وائپرز نے گلف جائنٹس کو بآسانی 6 وکٹ سے شکست دے دی، فاتح ٹیم نے 161 رنز کا ہدف 8 بالز قبل 4 وکٹ پر حاصل کیا۔

اعظم خان26  اور شرفین ردرفورڈ 20 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے، وانندو ہسارنگا 42 اور ایڈم ہوز 39 رنز بنانے میں کامیاب رہے، رچرڈ گلیسن اور ڈومینک ڈریکس نے 2 ،2 وکٹیں لیں۔ قبل ازیں، ناکام سائیڈ نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹ پر 160 رنز سکور کیے۔ کرس لین نے 63 رنز کی اننگز کھیلی۔ شاہین شاہ آفریدی آتے ہی چھا گئے اور 22 رنز دے کر 3 وکٹیں لیں، محمد عامر نے ایک شکار کیا، شاداب خان 40 رنز دینے کے باوجود وکٹ سے محروم رہے۔