آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ: پاکستان نے نیپال کو شکست دے دی

01-24-2024

(ویب ڈیسک) آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی۔

ساؤتھ افریقہ کے شہر ایسٹ لندن میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے نیپال کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ گروپ ڈی میں پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آ گیا۔ پاکستان نے 198 رنز کا ہدف پانچ وکٹوں پر اڑتالیس ویں اوور میں پورا کر لیا، اذان اویس نے 63 رنز بنا کر جیت میں اہم کردار ادا کیا، شمائل حسین اور شاہ زیب نے سینتیس سینتیس رنز بنائے۔ نیپال کی ٹیم ایک سو ستانوے رنز بناکر آؤٹ ہوئی، عرفات مہناس نے تین شکار کئے، عبید شاہ اور احمد حسن نے دو دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ یاد رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان انڈر 19 ٹیم  نے افغانستان کو شکست دی تھی، قومی انڈر 19  ٹیم اپنا اگلا میچ ہفتہ کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔