عام انتخابات: مسلم لیگ ن کو فیصل آباد میں بڑی حمایت حاصل ہو گئی
01-24-2024
(ویب ڈیسک) عام انتخابات کے سلسلہ میں مسلم لیگ ن کو فیصل آباد میں بڑی حمایت حاصل ہو گئی۔
صدر انجمن تاجران سٹی خواجہ شاہد رزاق سکا دیگر تاجر تنظیموں کے ساتھ مسلم لیگ ن میں شامل ہو گئے۔ سٹی کلاتھ بورڈ، سٹی ٹریڈرز ونگ اور انجمن تاجران بھی ن لیگ میں شامل ہو گئی، تاجر تنظیموں نے الیکشن میں ن لیگ کو بھرپور سپورٹ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انجمن تاجران نے سابق وفاقی وزیر رانا ثنا اللہ سے فیصل آباد میں میٹرو اور پبلک ٹرانسپورٹ منصوبے کا بھی مطالبہ کر دیا۔