پاکستان میں فی تولہ سونا 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے میں فروخت
01-24-2024
(ویب ڈیسک) عالمی سطح پر سونے کے نرخ برقرار رہنے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے پر برقرار ہے۔
ملک کی صرافہ مارکیٹوں کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت بھی ایک لاکھ 84 ہزار 500 روپے پر برقرار ہے۔ دوسری جانب عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کے فی اونس نرخ 2 ہزار 27 ڈالر پر برقرار ہیں۔