شاہدرہ : گھر میں سلنڈر دھماکہ ، 7 افراد زخمی

01-24-2024

(لاہور نیوز) شاہدرہ میں مقبرہ جہانگیر کے قریب گھر میں سلنڈر دھماکہ ہوا۔ حادثے کے نتیجے میں7 افراد زخمی ہو گئے۔

  ریسکیو ذرائع کے مطابق رانا رفاقت نامی شخص نے اپنے گھر کی تیسری منزل کرایہ پر دی ہوئی تھی، ابتدائی تحقیق میں پتہ چلا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر لیکیج کے باعث پیش آیا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ زخمیوں میں 27 سالہ اقرا ، ایک سالہ علی عباس ، 12 سالہ ایمان ، 30 سالہ خالد، عمر شامل ہیں۔ دھماکے میں 4 افراد معمولی زخمی ہوئے۔