میرے سپورٹرز کے پٹرول پمپس بند اور کاروبار تباہ کئے جا رہے ہیں: دانیال عزیز

01-24-2024

(ویب ڈیسک) سینئر سیاسی رہنما دانیال عزیز کا کہنا ہے میرے سپورٹرز کے پٹرول پمپس بند اور کاروبار تباہ کئے جا رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نارووال میں میرے حریف شکست دیکھ کر اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،  لوگوں کے گھروں کی دیواروں کو پھلانگا جا رہا ہے، 45 یونین کونسلز چیئرمین ہائی کورٹس گئے ہیں۔  دانیال عزیز  نے کہا کہ میں نے پارٹی چھوڑی نہ مسلم لیگ ن نے کوئی نوٹس دیا ہے، میرے حریف کو شکست نظر آ رہی ہے، اس طرح کے ہتھکنڈے تب کئے جاتے ہیں جب پذیرائی نہیں ملتی۔