ترقی کیلئے آئی ٹی کے میدان میں آگے بڑھنا ہو گا: نگران وزیراعظم

01-24-2024

(ویب ڈیسک) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ ترقی کیلئے آئی ٹی اور ڈیجیٹلائزیشن کے میدان میں آگے بڑھنا ہو گا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  نے کہا کہ لوگوں تک معیاری معلومات پہنچانے کی ضرورت ہے، بی آر آئی کے پہلے مرحلے کے مقاصد حاصل کر لئے ہیں۔ انوار الحق کاکڑ  نے مزید کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہو رہے ہیں، چین ایک تسلیم شدہ معاشی طاقت ہے، چین نے معاشی بہتری کیلئے اپنی برآمدات میں اضافہ کیا۔ نگران وزیراعظم  نے کہا کہ پاکستان کو فعال اقتصادی ملک اور مینو فیکچرنگ شعبے میں خود کفیل کرنا چاہتے ہیں، ہمیں اپنی پالیسی کو معقول بنانے اور مارکیٹ سطح پر لانے کی ضرورت ہے، پاکستان میں سبز اور پائیدار ترقی پر توجہ دی جارہی ہے۔ نگران وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان انتخابات کی جانب بڑھ رہا ہے، امید ہے آئندہ حکومت معاشی استحکام کو ترجیح دے گی۔