نوجوان ہمارا اثاثہ، انہیں سمت مہیا کردی تو محرومیاں ختم ہوجائینگی: شہبازشریف

01-24-2024

(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں انہیں سمت مہیا کردی تو ماضی کی تمام محرومیاں ختم ہو جائیں گی۔

پاکستان کو درپیش چیلنجز اور مستقبل کے موضوع پر نوجوانوں سے مکالمہ کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ٹی کےشعبےمیں ملک میں بڑی مہارت ہے، 8 فروری  کوآنیوالی حکومت کی ترجیح نوجوانوں کواعلیٰ تعلیم کی فراہمی ہوگی، بدقسمتی سے آئی ٹی کی ایکسپورٹ میں زیادہ اضافہ نہیں ہوسکا، نوجوان شعبہ آئی ٹی میں فعال کردار ادا کر سکتے ہیں۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ 76برس گزرگئےہم منزل سےبہت دورہیں،  ہمارے پاس تیل ہے نہ گیس،ہمارا اثاثہ نوجوان نسل ہے، پاکستان کی 60 فیصدآبادی نوجوانوں پرمشتمل ہے، نوجوانوں کی صحیح رہنمائی نہ کی توبہت بڑا چیلنج بن جائے گا، مشاورت سے پالیسی بنائی تو نوجوان نسل قسمت سنوار دے گی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کوآگے بڑھنے کیلئےمواقع فراہم کر نا ہوں گے، نوجوانوں کوروزگارکی فراہمی دستیاب ہونا ضروری ہے، اصل ضرورت ورکشاپ میں تربیت دینے کی ہے، نوجوانوں کوآپریشنل ٹریننگ دینا ہمارے منشورکا حصہ ہے، ای روزگار اور دیگرشعبوں میں بھی آپریشنل ٹریننگ کی ضرورت ہے۔ صدر مسلم لیگ  ن کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی اور انڈسٹری کا چولی دامن کا ساتھ ہے،  ہمیں  سمال میڈیم انٹرپرائزز کادائرہ کارمزید بڑھانا ہوگا، بڑے نجی اداروں کے طلبا کے والدین کیلئےاپنےبچوں کولیپ ٹاپ دیناآسان ہے، سرکاری سطح پرلیپ ٹاپ سکیم کا دائرہ مستحق اور ذہین طلبا کیلئے تھا۔ شہباز شریف نے کہا کہ نوجوان نسل کھیل کےمیدان میں بھی جوہر دکھا رہی ہے، بچیاں بہت اچھی بیٹنگ کررہی ہیں،میچ بھی جیت رہی ہیں، ہم ہاکی میں پیچھے چلے گئے، کرکٹ میں بھی ایسی صورتحال ہے، کھیلوں کے حوالے سے ٹیلنٹ ڈھونڈنے کیلئے کونسل بنائیں گے، کونسلز کے ذریعے پنجاب بھرمیں اکیڈمیز بنائیں گے، ٹرینرلائیں گے۔ ان کا  کہنا تھا کہ  بلوچستان کےمسائل کوحل کرنا ہرحکومت کافرض ہے، بلوچستان کا پاکستان سے الحاق کے حوالے سےاہم کردار ہے، بلوچستان جغرافیائی لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے، پاؤں پرکھڑا ہونا ہے تو وسائل پیدا کرنا ہوں گے، وسائل پیدا کرنے کیلئے محنت کرنا ہو گی، اتحاد اور اتفاق نہیں ہو گا تو قوم ترقی نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ  یہ المیہ ہےکہ کسی حکومت کا منصوبہ اچھا ہے تو اس کوبندکردو، کوئی حکومت اچھا کام کرتی ہے تواس کو آگے  بڑھانا چاہیے، موسمیاتی تبدیلی ہمارے لیے بہت بڑا چیلنج ہے، جنوری کےمہینے میں بھی بارش نہیں ہوئی، 2022میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے سیلاب آیاتھا۔ صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ ہاری اور کسان 25 کروڑ عوام کاپیٹ پالتے ہیں، ہمیں اربن پلاننگ پرنظرثانی کرناہوگی، ہمیں اپنی زمین کوبچاناہوگا،حل لے کرآئیں گے، تعلیم،صحت،انفراسٹرکچر،سکیورٹی مسائل حل کرناہم سب کافرض ہے۔ سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ خواجہ سراؤں کوسب کی طرح وقار سے رہنے کاحق ہے، خواجہ سراؤں کو آگے بڑھنے کیلئے نوازشریف نے مواقع دیئے۔