سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 79 فیصد کا اضافہ

01-24-2024

(ویب ڈیسک) سوتی دھاگہ کی برآمدات میں دسمبر کے دوران سالانہ بنیادوں پر 79 فیصد کا اضافہ ہوا۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق دسمبر میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 95 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو دسمبر 2022 کے مقابلہ میں 79 فیصد زیادہ ہے۔ دسمبر 2022 میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 53 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ نومبر کے مقابلہ میں دسمبر میں سوتی دھاگہ کی برآمدات میں ماہانہ بنیادوں پر 11 فیصد کی نمو ہوئی۔ نومبر میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 86 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو دسمبر میں بڑھ کر 95 ملین ڈالر ہو گیا۔  اعدادوشمار کے مطابق مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں سوتی دھاگہ کی برآمدات سے ملک کو 589 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 54 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سوتی دھاگہ کی برآمدات کا مجموعی حجم 382 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔