وفاقی وزیر گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ کا قلمدان بھی تفویض
01-24-2024
(لاہور نیوز) نگران وفاقی وزیر گوہر اعجاز کو وزارت داخلہ کا قلمدان بھی دے دیا گیا۔
نگران وزیر اعظم نے گوہر اعجاز کو وزیر داخلہ مقرر کرنے کی منظوری دے دی جس کے بعد گوہر اعجاز کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ واضح رہے کہ نگران وزیر گوہر اعجاز کے پاس کامرس، انڈسٹری اور بورڈ آف انویسٹمنٹ کی وزارت بھی ہے۔