پاکستان کی معیشت میں آئی ایم ایف کی وجہ سے استحکام آیا : فچ
01-24-2024
(ویب ڈیسک) معاشی درجہ بندی کے ادارے فچ کا کہنا ہے پاکستان کی معیشت میں آئی ایم ایف کی وجہ سے استحکام آیا۔
فچ نے ایشیائی معیشت کے بارے میں رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کو آئندہ چند سال تک آئی ایم ایف پروگرام کی ضرورت ہو گی، پاکستان کی معیشت میں آئی ایم ایف کی وجہ سے استحکام آیا، آئی ایم ایف سے قرض کے بعد پاکستان کی ریٹنگ بہتر کی گئی تھی، آئی ایم ایف پروگرام میں رہنے سے پاکستان کی ریٹنگ مزید بہتر ہو سکتی ہے۔ فچ کا کہنا ہے کہ بہت سے ایشیائی ممالک میں 2024 الیکشن کا سال ہے، الیکشن کی وجہ سے کئی ایشیائی ممالک غیریقینی صورتحال سے دوچار ہیں، پاکستان، بھارت، انڈونیشیا، کوریا اور سری لنکا میں الیکشن ہونا باقی ہیں، الیکشن کے سال میں اصلاحات کا عمل سست روی کا شکار ہو جاتا ہے، الیکشن کی وجہ سے ممالک کے لئے قرضوں کا حصول مشکل ہو جاتا ہے۔ فچ نے کہا کہ امید ہے الیکشن کے بعد نئی حکومتیں بہتر معاشی پالیسیز لائیں گی، امید ہے کہ سری لنکا آئی ایم ایف سے مزید معاشی تقویت حاصل کرے گا۔