صبور علی کے نئے فوٹو شوٹ میں دلکش اداؤں پر مداح فدا
01-24-2024
(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ صبور علی کے نئے فوٹو شوٹ میں دلکش اداؤں پر مداح دل ہار بیٹھے۔
اداکارہ صبور علی شادی کے بعد سے ٹی وی اسکرین سے تو غائب ہیں لیکن سوشل میڈیا پر مداحوں کو اپنی سرگرمیوں کے حوالے سے باخبر رکھنے کے لیے وہ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں۔ حال ہی میں صبور علی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی چند نئی تصاویر مداحوں کیساتھ شیئر کیں جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئیں۔ مذکورہ تصاویر میں اداکارہ نے نیوی بلو اوپن گاؤن شرٹ اورپاجامہ زیب تن کر رکھا ہے، سوٹ سے میچنگ ہیل چپل کے ساتھ دلکش اداؤں سے صبور مداحوں کی توجہ اپنی جانب مبذول کروا رہی ہیں۔ تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی اداکارہ کے مداحوں کی جانب سے پسندیدگی کا اظہار اور تعریفیں شروع ہو گئیں۔