ملک میں تیل کے نئے ذخائر دریافت ہونے کا امکان
01-24-2024
(ذیشان یوسفزئی) ایس آئی ایف سی کے ثمرات آنے لگے، ملک میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہونے کے امکانات پیدا ہو گئے۔
تیل اور گیس کی چار بڑی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے جس کے بعد پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ اور او جی ڈی سی ایل کو لائسنس جاری کئے جائیں گے۔ پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ، یونائیٹڈ انرجی پاکستان لمیٹڈ کو بھی لائسنس جاری کئے جائیں گے، لائسنس حاصل کرنے والی کمپنیاں تین صوبوں کے 8 بلاکس میں کام کریں گی۔ تیل اور گیس کے ذخائر کے تین بلاکس بلوچستان میں ہیں، صوبہ سندھ میں چار اور پنجاب میں 1 بلاک کے اندر ذخائر تلاش کئے جائیں گے، تیل اور گیس کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہوں گے۔