پولیس کا حماد اظہر کی گرفتاری کیلئے چھاپہ، پی ٹی آئی رہنما فرار

01-24-2024

(لاہور نیوز) کور کمانڈر ہاؤس حملہ کیس میں اشتہاری قرار دیے گئے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر چھاپے کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے نو مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس کے اہم اشتہاری تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی لاہور میں موجودگی کی اطلاع پر جعفریہ کالونی میں چھاپہ مارا۔ حماد اظہر کے ساتھیوں نے پولیس کو دیکھ کر شور مچادیا  جس پر پولیس کے پہنچنے تک حماد اظہر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جائے وقوعہ پر حماد اظہر کو پناہ دینے والے دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا، ملزم باقر اور ساتھی ملزم نے حماد اظہر کو فرار کروایا  جن کے خلاف شیراکوٹ تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔