نواز شریف 500 بندے لیکر سڑکوں پر خوار ہو رہا ہے، یاسمین راشد

01-24-2024

(لاہور نیوز) رہنما تحریک انصاف و سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف 500 بندے لے کر سڑکوں پر خوار ہو رہا ہے، آج میں جیل میں ہوں باہر ہوتی تو ووٹرز کے گھروں میں جاتی۔

عدالت میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ مریم بی بی کہتی ہیں کہ نواز شریف کے دل میں بہت راز ہیں لیکن ہمیں ایک راز بتا دیں کہ ایون فیلڈ ریفرنس کے پیسے کہاں سے آئے، حدیبیہ پیپر ملز کیس کھولنے سے سب پتہ چل جائے گا،ہم نے صحت کارڈ، لنگر خانے اور مسافر خانے بنائے لیکن انہوں نے سب ختم کر دیا۔ سابق صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ دیتے وقت خیال رکھیں کہ میں ہمیشہ اپنے علاقوں کے ووٹرز کے ساتھ کھڑی رہی ہوں، میں بیماری اور کورونا میں بھی آپ کے ساتھ کھڑی رہی ہوں، آپ ووٹ صرف انہیں دیں جو آپ کے ساتھ ہیں اور میں اپنے ووٹرز کو یہی کہوں گی کہ ووٹ پی ٹی آئی کو دیں۔