کابینہ کی بینک آف پنجاب کا بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل کرنے کی منظوری

01-24-2024

(لاہور نیوز) پنجاب کابینہ نے بینک آف پنجاب کا بورڈ آف ڈائریکٹرز تحلیل کرنے کی منظوری دے دی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کا 37واں اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈیرہ غازی خان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹرز کے لئے خصوصی الاؤنس کی منظوری دی گئی۔ کابینہ اجلاس میں مزار بی بی پاکدامن کے راستے کو کشادہ کرنے کے لئے فنڈز کے اجراء کی منظوری دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سابق چیف سیکرٹری پنجاب عبداللہ سنبل مرحوم کی بیوہ کو جی او آر ون میں الاٹ کیے گئے گھر کا فوری قبضہ دیا جائے گا۔  پنجاب کابینہ نے ہیلتھ کیئر کمیشن (ترمیمی) آرڈیننس 2023ء کے دوبارہ اجراء کی بھی منظوری دے دی، لیبر کورٹ ساہیوال اور فیصل آبادمیں پریزائڈنگ آفیسرز کے عہدوں پر تقرری اور  ڈسٹرکٹ کنزیومر کورٹ لاہور میں پریزائڈنگ آفیسر کے عہدے پر نامزد گی کی بھی  منظوری دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب وائلڈ لائف مینجمنٹ کمیٹی کی تشکیل اور  پنجاب ڈیلیگیشن آف فنانشل پاورز رولز 2016ء میں ترامیم بھی منظور کرلی گئیں۔