بی پی ایل: بابراعظم نے جاتے ہی دھوم مچا دی

01-24-2024

(ویب ڈیسک) بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن میں بابر اعظم نے جاتے ہی دھوم مچا دی۔

بابراعظم نے سلہٹ سٹرائیکرز کے خلاف رنگ پور رائیڈرز کی یقینی شکست کو فتح میں بدل دیا۔ سلہٹ سٹرائیکرز نے رنگ پور کو 121 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں رنگ پور کی 39 رنز پر 6 وکٹیں گر چکی تھیں تاہم کم رنز پر بڑے نقصان کے بعد بابراعظم نے ناقابلِ شکست ففٹی کی۔ بابر نے کرکٹر عظمت اللہ عمر زئی کے ساتھ 84 رن کی شراکت سے رنگ پور کو 4 وکٹ سے کامیابی دلا دی۔ واضح رہےکہ  بنگلا دیش پریمیئر لیگ بنگلا دیش کے شہر میرپور میں کھیلا جارہا ہے۔