شیخ رشید کیخلاف 9 مئی کیس: سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس

01-24-2024

(لاہور نیوز) عدالت نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت کے دوران سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا۔

سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے خلاف 9 مئی کے کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے کی۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 26 جنوری کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ شیخ رشید سے ملاقات نہ کرانے پر وکلاء نے جیل انتظامیہ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کی تھی۔ درخواست میں شیخ رشید کی طبیعت کی ناسازی کے بارے میں بھی عدالت کو آگاہ کیا گیا جس کے بعد عدالت نے جیل انتظامیہ کو شیخ رشید کا طبی معائنہ کرا کے رپورٹ دینے کی ہدایت بھی کر دی۔ دوسری جانب 9 مئی کے کیسز میں شخ رشید کے خلاف درخواست ضمانت پر سماعت کے دوران عدالت نے مقدمات کے تفتیشی افسران کو 2 گھنٹے میں طلب کر لیا۔