بنگلہ دیشی کرکٹر نورالحسن کے بابراعظم کو ’کنگ‘ کہنے کی ویڈیو وائرل
01-24-2024
(ویب ڈیسک) بنگلہ دیشی وکٹ کیپر بیٹر نورالحسن نے انٹرویو کے دوران سابق پاکستانی کپتان کو کنگ کے نام سے پکارا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
رنگپور رائیڈر کے کپتان نورالحسن بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کے میچ سے قبل ٹاس کے بعد جب گفتگو کرنے کے لیے آئے تو میزبان نے ان سے ٹیم میں تبدیلی کے حوالے سے سوال کیا۔ اس دوران انہوں نے پاکستانی بیٹر کو کنگ بابر کہہ کر پکارا۔ نورالحسن کو انٹرویو کے دوران کہتے سنا جاسکتا ہے کہ وہ ٹیم کے بارے میں بتاتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ کنگ بابر اور ریپون مونڈل کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ بابراعظم دنیا کے ٹاپ بلے بازوں میں سے ایک ہیں اور ان کا موازنہ اکثر ویرات کوہلی، سٹیو سمتھ، جو روٹ اور کین ولیمسن سے کیا جاتا ہے۔ مستقل مزاجی سے ان کی رن بنانے کی صلاحیت کے باعث سابق پاکستانی کپتان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد انہیں ’دی کنگ‘ بھی کہتی ہے۔ سٹار بلے باز نے جاری بی پی ایل 2024 میں اپنے پہلے میچ میں سلہٹ سپر سٹارز کے خلاف شاندار نصف سنچری سکور کی تھی اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا تھا۔