شعیب ملک کی دوسری شادی پر شاہد آفریدی کا بھی ردعمل آگیا

01-24-2024

(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کرکٹر شعیب ملک کی دوسری پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں نجی نیوز چینل کے صحافی نے شاہد آفریدی سے سوال پوچھا کہ شعیب نے نئی شادی کی ہے اس پر کیا کہیں گے؟ جس پر شاہد آفریدی پہلے مسکرائے اور پھر جواب دیا کہ ’شعیب ملک کو بہت مبارک باد، اللہ انہیں اسی جیون ساتھی کے ساتھ ساری زندگی خوش رکھے‘۔ خیال رہے کہ شعیب ملک اور ثنا جاوید نے 20 جنوری کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے رشتہ ازدواج میں بندھنے کی تصدیق کی تھی۔ دونوں کی یہ دوسری شادی ہے، شعیب ملک کی پہلی شادی 2010 میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ ہوئی تھی، جن سے انہیں 2018 میں بیٹا بھی ہوا اور ان کی درمیان 2023 میں طلاق ہوئی۔ اسی طرح ثنا جاوید کی پہلی شادی گلوکار و اداکار عمیر جسوال سے 2020 میں ہوئی اور ان کی بھی طلاق 2023 میں ہوئی۔