الیکشن کمیشن کا تربیتی پروگرام سے غیر حاضر 15 افسران کو شوکاز نوٹس

01-24-2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے ٹریننگ پروگرام سے غیر حاضر رہنے والے افسران کیخلاف ایکشن لے لیا گیا ہے۔

قصور میں الیکشن ٹریننگ پروگرام میں غیر حاضر پائے گئے 15 افسران کو شو کاز نوٹس جاری کر دیا گیا، غیر حاضر افسران کا تعلق سکول ایجوکیشن، ہائر ایجوکیشن و دیگر محکموں سے ہے۔ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر محمد ارشد بھٹی نے کہا ہے کہ الیکشن ٹریننگ کے دوران غیر حاضر رہنے والے ملازمین کیخلاف ضابطے کے مطابق سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت اور کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔