کیا آپ جانتے ہیں شعیب ملک کتنے کروڑ کے اثاثوں کے مالک ہیں؟

01-23-2024

(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کے اثاثوں تفصیل سامنے آگئی ۔

رپورٹ کےمطابق شعیب ملک انٹرنیشنل کرکٹ سے تو ریٹائر ہو چکے ہیں لیکن وہ لیگز میں تاحال ایکٹو ہیں اور اچھے خاصے پیسے بھی کما رہے ہیں جبکہ وہ اس کے علاوہ شوز اور اشتہارت کا حصہ بھی بنتے رہتے ہیں جہاں سے ان کو موٹی آمدنی ہو جاتی ہے۔شعیب ملک کے اثاثوں کی مالیت ایک اندازے کے مطابق 250 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔   شعیب ملک کرکٹ کے ساتھ ساتھ گاڑیوں کے بھی شوقین ہیں اور ان کے پاس کئی مہنگی اور لگژری کارز موجود ہیں جن میں ’ مرسیڈیز ایس ایل، ایوو 9 ، نسان 350 زی ‘ شامل ہیں ۔ شعیب ملک اکثر مقامات پر گاڑیوں سے اپنے لگاو کا ذکر بھی کر چکے ہیں شعیب ملک کی اثاثوں کی مکمل تفصیلات تو منظر عام پر نہیں آئیں لیکن ان کی ملکیت میں سیالکوٹ میں ایک انتہائی خوبصورت گھر بھی ہے جبکہ وہ دبئی کا گولڈن ویزا بھی رکھتے ہیں ، شعیب ملک کی اس کے علاوہ ریئل سٹیٹ میں بھاری سرمایہ کاری ہے۔