صبور علی کے عروسی جوڑے کا معاملہ،اداکارہ اقرا عزیز کا ردعمل سامنے آگیا

01-23-2024

(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبور علی کے عروسی جوڑے کے تنازعے پر اداکارہ اقرا عزیز کی جانب سے ردعمل سامنے آگیا۔

اپنے ایک انٹرویو میں اداکارہ اقرا عزیز نے صبورعلی کے عروسی جوڑے کے تنازعے پر بات کرتے ہوئے کہا ڈارمہ سیریل 'منت و مراد 'میں عروسی لباس پہن کر کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتی تھی،میں نے وہ جوڑا ڈرامہ منت مراد کے ڈائریکٹر کی خواہش پر پہنا تھا،اورمیں نے ذاتی طور پرمحسوس کیا کہ منت کو اس جیسا نظر آنا چاہیے۔   اداکارہ نےمزید کہا کہ میں نے سوچا کہ مجھے انسپائریشن لینے کے لیے کسی کو اطلاع دینا ضروری نہیں،دیکھا جائےتو وہ لباس صبورعلی کا نہیں تھا،میں نے ڈیزائنر سے لیا تھا،مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ ایک بڑا مسئلہ بن جائے گا، ورنہ میں ان سے پوچھ لیتی کیونکہ میں لوگوں کی خوشی کا خیال رکھنے والوں میں سے ہوں۔ اس سےقبل جوڑے کی ڈایزئینرفائزہ ثقلین نےصبور علی اور اقرا عزیز کےبرائیڈل ڈریس اورلُک کے تنازعےپراپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ رنگوں اور معمولی مماثلت سے کاپی رائٹ کلیم نہیں کیا جاسکتا۔یادرہے کہ صبور علی نے اپنی طرح کا عروسی لباس ڈرامہ سیریل منت ومراد میں اقراء عزیز کو پہننے پر تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔